مسلم لیگ(ن) کے کارکن بطور آزادامیدوار راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں

اتوار 31 جنوری 2016 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن بطور آزادامیدوار راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں،یہ انتخابات 8فروری کو منعقد ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے (ن) لیگ کے کارکن اب آزادحیثیت سے میونسپل کارپوریشن کی سیٹوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوری29 ریٹرننگ افسران کے ساتھ پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی جب پاکستان مسلم لیگ(ن) سے افسران نے پارٹی ٹکٹ حاصل نہیں کئے تو مخصوص نشستوں پر لڑنے والوں کو الگ انتخابی نشان دئیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی دوتھائی اکثریت مخصوص نشستوں کے حوالے سے مشکل صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ پارٹی اختلافات کی وجہ سے ٹکٹ جاری کرنے میں انہیں ناکامی ہوئی ہے۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر لیگی رہنما نے کہا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان نہیں کیا کیونکہ زیادہ ٹکٹ مقامی رہنماؤں کے رشتہ داروں کو دئیے گئے اس لئے فہرست کو خفیہ رکھا گیا تاکہ پارٹی میں اختلافات سے بچا جاسکے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں