قرآن و سنت کی بالادستی میں شیروانی طبقہ اور وردی والے رکاوٹ ہیں،سینیٹر حافظ حمداللہ

بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں صوبے میں ماضی کی طرح اب بھی بدامنی اور انتشار موجود ہے ،انٹرویو

اتوار 31 جنوری 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی و اقلیتی امور سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی بالادستی میں شیروانی طبقہ اور وردی والے رکاوٹ ہیں ضیاء الحق سیکولر تھے یا امیر مجبوری مولوی بنے رہے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کے بعد حکومت نے کس کے کہنے پر یوٹرن لیا امریکہ نے 57 ہزار مرتبہ اس ملک کی سرزمین افغانستان پر حملوں کے لئے استعمال کی ایک انٹرویو میں سینیٹر حمد اللہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ فوج اور سول حکومت زیادہ تر معاملات میں ایک پیچ پر ہیں لیکن یہ بھی حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ ایک پیچ پر ہونے کے باوجود معاملات اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہی طے ہو رہے ہیں بلوچستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں اس صوبے میں ماضی کی طرح اب بھی بدامنی اور انتشار موجود ہے فرق یہ ہے کہ ماضی میں بدامنی پر پہنچنے والے اب اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں بلوچستان میں اب بھی لوگ اغواء ہو رہے ہیں اگر کہیں کوئی بہتری نظر آتی ہے تو وہ سول حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ سیکورٹی اداروں کی وجہ سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں