ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر راوں ہفتے کئے جانے کا امکان

اتوار 31 جنوری 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کی جانب سے رواں ہفتے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کئے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے آٹھ وکلاء کے نام بھی صوبائی حکومت کو ارسال کر دیئے گئے ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کے لئے مسلم لیگ ن لائز ونگ کے عہدیداروں سمیت آٹھ افراد کے نام حکومت کو ارسال کئے گئے ہیں جن میں ایک کو رواں ہفتے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے اے جی پنجاب کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین سمیت دیگر عہدیداران کا چناؤ بھی نہیں ہو سکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں