2015-16ء کی پہلی ششماہی کے دوران استعمال شدہ کاروں کی درآمد میں 30فیصد اضافہ

جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران مکمل طور پر تیار شدہ گاڑیوں کی مجموعی درآمدات جن میں 95فیصد استعمال شدہ کاریں شامل أ

اتوار 31 جنوری 2016 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی کے دوران استعمال شدہ کاروں کی درآمد میں 30فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران مکمل طور پر تیار شدہ گاڑیوں کی مجموعی درآمدات جن میں 95فیصد استعمال شدہ کاریں شامل ہیں ، کا درآمدی بل 148.5ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات کاحجم 114ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسطرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں 30فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں