عزیر بلوچ کی گرفتاری پر پی پی میں انتشار معنی خیز ہے، سیاست کو جرائم سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے‘ سیاسی مفادات کی خاطر کراچی میں آگ و خون کا کھیل کھیلا گیا‘ سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز ختم کئے جائیں

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کاعزیر جان بلوچ کی گرفتاری پر ردعمل

اتوار 31 جنوری 2016 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری پر پی پی میں انتشار معنی خیز ہے سیاست کو جرائم سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے‘ سیاسی مفادات کی خاطر کراچی میں آگ و خون کا کھیل کھیلا گیا‘ سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز ختم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عزیر جان بلوچ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ سیاسی مفادات کیلئے کراچی میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا گیا ہے پیپلز پارٹی اپنی صفوں سے جرائم پیشہ افراد کو نکالے سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز ختم کیے جائیں اورجرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کی صفوں میں انتشار معنی خیز ہے کراچی کے عوام کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنانے والے بے نقاب ہورہے ہیں۔ سیاست کو جرائم سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں