وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام میں بھی اقرباء پرورری کا انکشاف

سینکڑوں غیر مستحق اور سرکاری ملازمین کے کارڈز کا سفارش پر اجراء

اتوار 31 جنوری 2016 17:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام میں بھی اقرباپرورری کا انکشاف ہوا ہے ،سینکڑوں غیر مستحق اور سرکاری ملازمین کے کارڈ سفارش پر جاری کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے غربا ء و مساکین کے مفت علاج کی سہولت کے لیے نیشنل ہیلتھ پروگرام جاری کیا اور اسے شفاف بنانے کے لیے 6بااختیار افسران کو خصوصی ٹاسک دیا گیا چھ افسران میں سے 2وزیر اعظم ہاؤس میں تعینات ہیں اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قریب بھی ہیں لیکن سفارش اور دھوکہ دہی اتنی شفافیت کے نعرے کو پندرہ دن بھی نہ چلنے دیا کروڑوں روپے کے پروگرام کو متنازعہ بنا کر غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈال دیا گیا ۔

آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کے سینکڑوں ایسے سرکاری ملازمین ہیں جن کے اچھے ہسپتالوں میں پورے خاندان کا علاج و معالجہ مفت ہوتا ہے مگر بددیانتی کرتے ہوئے ان لوگوں نے بھی اپنے اہل و عیال کے کارڈ بنوا لیے اور انکے نام پر دیگر افراد کو علاج کے لیے بھیج کر ان سے بھاری رشوت طلب کی جائے گی ۔موقف جاننے کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک کو کال کی مگر انہوں نے کال کو موصول نہ کی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں