اسلام آباد، علی پورفراش سے آٹھ سالہ معذوربچی کو اغواء کرلیاگیا

پولیس نے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچی کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز

اتوار 31 جنوری 2016 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ علی پورفراش سے آٹھ سالہ معذوربچی کو اغواء کرلیاگیا۔پولیس نے واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکرکے بچی کی بازیابی کے لئے کوششیں تیزکردی ہیں۔معلوم ہواہے کہ علی پورفراش کی رہائشی خاتون ساجدہ نصیرجوکہ غیرسرکاری تنظیم چیئرپرسن بھی ہیں کی آٹھ سالہ معذوربچی مریم خان کو گزشتہ روز علی پورفراش سے اغواء کرلیاگیا۔

پولیس نے تین ملزمان ہمایوں خان،محمدرزاق اورنازک چن کو گرفتارکرلیاہے۔تاہم بچی کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔معلوم ہواہے کہ ملزم ہمایوں خان قبل ازیں بھی ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہاہے جوبچی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ملزمان کو شہرکے ایک قبضہ مافیاکی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیاہے۔

ساجدہ نصیر نے رابطہ پر بتایاکہ میری آٹھ سالہ معذوربچی مریم کو 29جنوری کو اغواء کیاگیاہے۔ملزمان گرفتارتو ہوگئے ہیں لیکن بچی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ ملزمان جرائم پیشہ ہیں جوپہلے بھی مقدمات میں جیل کاٹ چکے ہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے بچی کی باحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے۔اس کیس کے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی خرم اسلم نے بتایا کہ پولیس نے مدعیہ کی درخواست میں نامزدکئے گئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیاہے۔انشاء اللہ بہت جلد مغویہ کو بھی بازیاب کرلیں گے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں