سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بول ٹی وی کے ملازمین کی موجودہ صورتحال،اطلاعات تک رسائی کے قانون اور ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی جائیگی

اتوار 31 جنوری 2016 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بول ٹی وی کے ملازمین کی موجودہ صورتحال،اطلاعات تک رسائی کے قانون اور ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی جائے گی کمیٹی کا اجلاس سینیٹرکامل علی آغا کی سربراہی میں منگل 2فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگااجلاس میں سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی جانب سے سینٹ اجلاس کی کاروائی کو براہ راست نشر کرنے کید وران حکومتی بنچوں کو کوریج دینے اور اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کے بارے میں نکتہ اعتراض پر پی ٹی وی حکام وضاحت پیش کریں گے جبکہ کمیٹی کوپی ٹی وی ملازمین کو گذشتہ تین سالوں کید وران تنخواہوں پنشن اور کمیونیکیشن گرانٹ فراہم نہ کرنے علاقائی زبانوں پر مبنی پروگراموں میں مقررہ کوٹے کی خلاف ورزی ،بول ٹی وی کی موجودہ صورتحال اور ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل ،اطلاعات تک رسائی کے قانون،ضابطہ اخلاق ،بیرون ممالک سفارت خانوں میں پریس افیسرز کی تعیناتی اور لوک ورثہ کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں