حمزہ شہبازکا مخدوم فیصل صالح حیات سے را بطہ

جھنگ اور چنیوٹ کے ضلعی چےئرمینوں کے لئے متفقہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ،ضلعی چےئرمین کا عہدہ مخدوم گروپ کودینے کا عندیہ

اتوار 31 جنوری 2016 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سابق وزیرداخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات اور حمزہ شہباز شریف کے مابین جھنگ اور چنیوٹ کے ضلعی چےئرمینوں کے انتخاب کے معاملے پر رابطہ ہواہے اور متفقہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور پنجاب میں طاقت کے اصل سرچشمہ حمزہ شہباز شریف نے جھنگ اورچنیوٹ میں ضلعی چےئرمینوں کے انتخاب کے معاملے پر فیصل صالح حیات سے رابطہ کرکے دونوں اضلاع میں متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جھنگ اور چنیوٹ میں مخدوم فیصل صالح حیات کے گروپ نے بھاری اکثریت سے جیتناتھا اور دونوں اضلاع میں چےئرمین کاعہدہ حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگیا تھا،دوسرے نمبر پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) مخدوم سید فیصل صالح سے دونوں اضلاع میں وائس چےئرمین کے عہدے لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ضلعی چےئرمین کا عہدہ مخدوم گروپ کودینے کا عندیہ دیا ہے تاہم مخدوم سید فیصل صالح حیات نے حمزہ شہباز کو واضح جواب دینے کی بجائے گروپ اراکین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس مقصد کے لئے مخدوم گروپ کے چےئرمین اور دیگر بلدیاتی منتخب ممبران کا اجلاس بہت جلد مخدوم ہاؤس جھنگ میں طلب کیا جائے گا۔

اس حوالے سے جب مخدوم سید فیصل صالح حیات سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہا کہ مخدوم گروپ قومی اور علاقائی مفاد میں تمام سیاسی گروپوں اور جماعتوں سے الحاق کا مخالف نہیں ہے تاہم حکومت پنجاب بلدیاتی ممبران کو ہراساں کرنے سے گریز کرے،جھنگ اورچنیوٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملیں اور زرعی فارمز ہیں اوران کے بہت زیادہ مفادات ان اضلاع سے منسلک ہیں،حکومت پنجاب کے ترجمان نے حمزہ شہباز شریف کے مخدوم فیصل صالح حیات سے رابطہ پرتبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں