وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت 422 سکولوں اور کالجوں میں 1600 سے زائد سیکیورٹی گارڈ کی عدم دستیابی

ایف ڈی ای نے وزارت کیڈ کو تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ کی بھرتیوں کے لئے باقاعدہ طور پر درخواست دے دی

اتوار 31 جنوری 2016 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت 422 سکولوں اور کالجوں میں 1600 سے زائد سیکیورٹی گارڈ کی عدم دستیابی نے سرکاری تعلیمی اداروں پر سیکیورٹی کے حوالے سے سوالیہ نشان ڈال دیا جبکہ ایف ڈی ای نے وزارت کیڈ کو تربیت یافتہ مذکورہ بالا سیکورٹی گارڈ کی بھرتیوں کے لئے باقاعدہ طور پر درخواست دے دی ہے تفصیلات کے مطابق سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کے بعد ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے حوالے سے سیکیورٹی گارڈز اور سی سی ٹی وی کیمرے اور چار دیواری کی اونچائی خاردار تاریں لگوانے کے احکامات صوبائی حکومتوں نے دے دی ہے لیکن وفاقی دارالحکومت مں 16 دسمبر کو سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے بعد سے لے کر تاحال سرکاری اداروں میں سیکیورٹی معاملات حل نہ ہو سکے ہیں ۔

(جاری ہے)

422 وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کی تعینات تاحال نہ ہو سکی ہے اس سلسلے میں جب آن لائن نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای معین الدین وانی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی ای نے تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کے لئے وزارت کیڈ کو درخواست دے دی ہے جو اس وقت 422 تعلیمی اداروں میں کچھ سکول صبح و شام کلاسسز جاری ہے اور کچھ کالجوں میں ہاسٹل بھی موجود ہیں جس کے لئے 1600 سے زائد سیکیورٹی گارڈز درکار ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں