اسلام آباد، بڑے پرائیویٹ سکولوں کا (کل) سکول کھولنے سے انکار ‘بچوں کے والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کر دیا

اتوار 31 جنوری 2016 23:55

اسلام آباد، بڑے پرائیویٹ سکولوں کا (کل) سکول کھولنے سے انکار ‘بچوں کے والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے پرائیویٹ سکولوں نے (کل) یکم فروری کوسکول کھولنے سے انکار کردیا ‘بچوں کے والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کر دیا جس سے بچو ں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے تاہم 31 جنوری کو اسلام آباد کی سکول انتظامیہ سے بچوں کے والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ تعلیمی ادارے فی الحال نہیں کھول رہے جس سے بچو ں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے سالانہ امتحانات سر پر ہیں اور سکول بندش کی وجہ سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں