ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے ،ہزارہ میں موسم ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ
پیر 1 فروری 2016 11:44
اسلام آباد /گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے ،ہزارہ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، آزادکشمیر ،خیبرپختونخواہ اورپنجاب میں بارش سے موسم مزید سردہوگیا ۔گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہا۔ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ۔
تاہم موسم ابرآلود ہوگیا ۔شہری سردی سے بچاوٴکے لیے گرم مشروبات کا استعمال کرتے رہے ،سوات،اپر دیر اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں موسم صاف ہوگیا ۔ پنجاب کے بیشتر شہروں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائی رہتی ہے،چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بھی موسم صاف ہوگیا اورسردی کی شدت برقرار رہی ۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر میں بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں کالام منفی 09، پاراچنار، استورمنفی 06، قلات، دیر، کوئٹہ منفی 04، گوپس، دالبندین، گلگت، سکردو، راولاکوٹ، چترال منفی 03، مالم جبہ، بگروٹ، مری منفی02، میرکھانی منفی 01 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبوں سے ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری کشمیر:مظفر آباد18، گڑھی دوپٹہ13، راولاکوٹ10، کوٹلی01، خیبرپختونخواہ بالاکوٹ07، کاکول03، پنجاب مری میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار