اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ رواں ماہ کھیلی جائے گی

پیر 1 فروری 2016 12:20

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ رواں ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ رواں ماہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کوچار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان اور یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب ، فرائنڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیڈ کلب، کپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب اور گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، رائل پلیئرز کلب، جناح کلب ، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی، لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں