پی ٹی وی حملہ کیس:سیشن جج کی چھٹی کے باعث سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی گئی

پیر 1 فروری 2016 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے مقدمے کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے مقدمے کی سماعت کرنا تھی سیشن جج کوثر عباس زیدی کے رخصت پر ہونے کے باعث مقدمے کی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی جس کے باعث سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دھرنوں کے دوران پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے تمام کارکنوں کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا پیر کے روز جب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عدالت مین پیش ہوئے تو تحریک انصاف کے راہنما اعجاز چودھری بھی اپنے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عدالت پہنچے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پندرہ ماہ سے عدالت پیش ہو رہے ہیں کارکنوں پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے کیس کو چلایا جائے تاکہ جلد ختم ہو سکے اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیس کو دہشت گردی کی عدالت سے عام عدالت میں منتقل کیا جائے کسی ادارہ پر حملہ نہیں کیا کارکن دہشت گرد نہیں جھوٹے مقدمات سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں