لیک ویو پارک کرپشن سکینڈل ،سی ڈی اے نے دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا

پیر 1 فروری 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے لیک ویو پارک کرپشن سکینڈل کی دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے کے اعلی حکام نے لیک ویو پارک کے انٹری ٹکٹ سکینڈل میں دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے جس میں ایک کنٹریکٹر نے سی ڈی اے عہدیداروں کے ساتھ مل کر غیر قانونی انٹری فیس کی مد میں 16.5 ملین روپے اکٹھے کئے ۔

(جاری ہے)

چند ماہ قبل ایک انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سی ڈی اے نے سخت سزا اور جرمانے عائد کئے اور تین عہدیداروں سے مذکورہ رقوم برآمد کرنے کی ہدایت کی ۔ 25 جنوری کو سی ڈی اے نے عہدیداروں کے خلاف تازہ انکوائری کا حکم دیا سی ڈی اے اس کیس کی گزشتہ تین سالوں سے تفتیش کرف رہی ہے دریں اثناء سی ڈی اے کے ترجمان رمضان شاہد کا کہنا ہے کہ تازہ انکوائری قواعد و ضوابط کا حصہ ہے اور اگر انکوائری رپورٹ سے مطمئن نہ ہو تو وہ تازہ انکوائری کی درخواست دے سکتی ہے اس انکوائری میں ہم کیس کی تفصیلی تفتیش کرتے ہیں اور جائزہ لیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں