این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ سے دھاندلی کے نئے طریقے بے نقاب ہونگے ‘نعیم الحق

پیر 1 فروری 2016 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ سے دھاندلی کے نئے طریقے بے نقاب ہونگے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے این اے 122 کے ووٹوں کے ریکارڈ تک رسائی فراہم کرنے کے فیصلے کے بعدردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نے کہاکہ پی ٹی آئی ن لیگ کی دھاندلی کی ہر قسم کو بے نقاب کریگی اقتدار کو طول دینے کیلئے قرضوں کی سیاست بہت جلد دم توڑ جائیگی ‘ حقائق سے آگاہی قوم کا حق ہے اور قوم کو انتخابات کا صاف نظام دلوانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالتے رہیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں