5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سرکاری تعطیل ہو گی ،نوٹیفکیشن جاری

پیر 1 فروری 2016 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں نے 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سرکاری تعطیل ہو گی ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کے نو ٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو وفاقی درلحکومت سمیت ملک بھر کے تمام سرکاری ، نیم سرکاری دفاتر ، تعلیمی ادارے اور خود مختار کارپوریشنز بند رہیں گی جب کہ کشمیری شہدا کی یاد میں 5 فروری کی صبح 10 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی بھی اختیار کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پانچ فروری کو جمعتہ المبارک کا دن ہے اور ہفتہ اور اتوار ویسے ہی سرکاری چھٹی ہوتی ہے جس کی وجہ سے دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تحویل ویرانگی کی آمد کا اندیشہ ہے کیونکہ لگاتار تین چھٹیوں کی آمد پر سرکاری ملازمین نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں جنہوں نے دور جانا ہے وہ ایک آدھ مزید چھٹی کی درخواست دے کر اپنی تیاریاں کررہے ہیں،اور بعض ملازمین سکولوں میں پہلے سے چھٹیاں ہونے کی وجہ سے تحویل رخصت لے کر اپنے اپنے آبائی گاؤں کو روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں