پی سی بی کا اوے کا آوا بگڑا ہو اہے، ذکاء اشرف

پیر 1 فروری 2016 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی کا اوے کا آوا بگڑا ہو اہے ۔ کرکٹ بورڈ دو گروہوں میں تقسیم ہے ۔ آج کے دور میں کرکٹ سائنسی بنیادوں پر کھیلی جا رہی ہے صرف وقاریونس کو نہیں پورے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو فارغ کیا جانا چاہئے ۔ پیر کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد نہ صرف وقار یونس پورے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو فارغ کیا جانا چاہئے اور بورڈ کے اندر پروفیشنل اور تجربہ کار لوگوں کو سامنے لانا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں اس وقت دو گروپ بنے ہوئے ہیں جس میں ایک نجم سیٹھی اور دوسرا شہریار خان کا ہے اور انتظامی اختیارات اس وقت نجم سیٹھی کے پاس ہیں جبکہ شہریار خان ڈمی کے طور پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور بورڈ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے کرکٹ ٹیم ورلڈ رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہو رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے اندر ٹیم کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں ہو رہی ہے جبکہ اس وقت پوری دنیا میں کرکٹ کو سیاسی بنیادوں کو چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کرکٹ بہت زیادہ ٹیکنیکل ہو گئی ہے اور اس کو جدید دور کے مطابق اسکور کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ذکاء اشرف نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستان کی ٹیم کو سخت محنت کی ضرورت ہے اور ان کو مزید کرکٹ کھیلنے کی بھی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لئے بورڈ کو چاہئے کہ وہ تربیتی کیمپ لگائیں اور اس میں چار ٹیمیں بنا کر ان یں میچز کروانے چاہئیں اور ورلڈ کلاس اور تجربہ کار کوچز کو شامل کیا جائے تاکہ ان کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں