اسلام آباد : رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 17:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : سیشن عدالت میں رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سیشن عدالت نے رکن اسمبلی روحیل اصغر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ مقدمہ درج کرنے کا حکم سیشن عدالت کی جانب سے دیا گیا ہے ۔ مقدمہ درج کرنے کی درخواست خاتون شاہین بی بی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کا شوہر شیخ روحیل اصغر کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں