ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ، پاکستان

حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے،پاکستان مشکل کی گھڑی میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 1 فروری 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے ۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کابل میں ہونے والے حملے کی پاکستان مذمت کرتاہے ،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے اوردہشتگردی کے خلاف ہے ،حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے ،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اورافغان عوام کے ساتھ ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں