پارلیمنٹ ہاوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سابق فوجی افسر کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 01:35

پارلیمنٹ ہاوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سابق فوجی افسر کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری۔2016ء) پارلیمنٹ ہاوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سابق فوجی افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اخبار پاکستان ٹوڈے کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سابق ایس ایس جی کمانڈو فورس کے افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تصدق بشیر نامی اس شخص کو 2011 میں حساس اداروں کی جانب سے اظہر ٹاون سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے 15 میزائل، 9 گرینیڈز اور متعدد خود کش جیکٹیں برآمد ہوئی تھیں۔ اب اس شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور عدالت نے اس کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں