لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی65ویں برسی کل منا ئی جا ئے گی

منگل 2 فروری 2016 12:28

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی65ویں برسی کل بدھ کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین قائد اعظم محمد علی جناح کے دیرینہ رفیق چوہدری رحمت علی کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کا نام تجویز کرنیو الے چوہدری رحمت علی3فروری 1951ء کو انتقال کر گئے تھے انہیں انگلستان کے شہر کیمبرج میں امانتاً دفن کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں