پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام 3 ماہ پر مشتمل تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ 4 فروری سے شروع ہوگا

منگل 2 فروری 2016 12:47

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام 3 ماہ پر مشتمل تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ 4 فروری سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام مرحلہ وار تین ماہ پر مشتمل تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ 4 فروری سے کراچی میں شروع کرے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے سال 2017ء ڈیوس کپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم تشکیل کرنے کیلئے 2 سال پر محیط تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا مرحلہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں جاری ہے جبکہ کراچی میں بھی پہلا مرحلہ یکم جنوری سے شروع ہونا تھا تاہم کوچ کی مصروفیات اور قومی ایونٹس کے باعث تربیتی پروگرام ایک ماہ تک ملتوی کر دیا تھا اب تربیتی کیمپ 4 فروری سے شروع ہوگا۔

اسلام آباد تربیتی پروگرام میں 14 سے 17 سال کے نامور کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس میں محمد مزمل مرتضیٰ، امان عتیق، حمزہ بن ریحان، برکت اللہ، ابدال حیدر شامل ہیں اور انہیں کوچ حمید الحق تربیت دے رہے ہیں ‘ کراچی میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں صاحبزادہ محمد علی، محمد رضا سواتی، ابراہیم اور محمد نعمان آفتاب شامل ہیں اور انہیں جلیل خان تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام 2 سال تک جاری رہے گا اور امید ہے سال 2017ء کے ڈیوس کپ کیلئے باصلاحیت اور نامور کھلاڑی سامنے آئیں گے اور وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشں کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں