وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن اتفاق رائے سے جاری کرنے پر اتفاق ہو گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:16

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن اتفاق رائے سے جاری کرنے پر اتفاق ہو گیا اس سلسلہ میں سندھ حکومت وفاق کو آج سمری ارسال کرئے گی۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں رینجرز کی توسیع کے اتفاق رائے سے نوٹیفکیشن پر صلاح مشورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے وزیراعلی سندھ سے کہا رینجرز کے اختیارات کی مدت چند روز میں ختم ہو رہی ہے۔ بہتر ہے نیا نوٹیفیکیشن باہمی مشاورت سے جاری کیا جائے تاکہ کراچی آپریشن پر مثبت پیغام جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چوہدری نثار کو یقین دلایا کہ 24 گھنٹے میں ریکوزیشن بھجوا دیں گے۔ قائم علی شاہ نے چوہدری نثار کو کراچی آنے کی دعوت بھی دی۔ چویدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد کراچی آئیں گے مگر اس سے پہلے باہمی اتفاق سے نوٹیفیکیشن مثبت پیشرفت ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں