پاکستان اقتصادی استحکام کے پروگرام پرکامیابی سے عملدرآمدکیلئے پرعزم ہے ‘ اسحاق ڈار

منگل 2 فروری 2016 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان اقتصادی استحکام کے اس پروگرام پر کامیابی سے عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے جس کا اعلان جون 2013ء میں کیا گیا تھا۔انہوں نے یہ بات دبئی میں عالمی مالیاتی فنڈ کے توسیعی سہولت فنڈ کے سلسلے میں ہونے والے ایک اجلاس کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈارنے کہا کہ معیشت کے استحکام ‘ تیزی سے ترقی کیلئے مواقع پیدا کرنے اور غربت میں کمی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بڑھتی ہوئی ترقی ، مہنگائی میں کمی اور معاشرے کے غریب طبقوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرے میں نمایاں توسیع کا ذکر کیا۔آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہا-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں