پرویزمشرف سمیت 2007ء میں لال مسجد کے خلاف آپریشن کر نے والے تمام کر داروں کو معاف کر نے کیلئے تیار ہوں ‘مولانا عبد العزیز
منگل 2 فروری 2016 15:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وہ سابق فوجی صدر پرویزمشرف سمیت 2007 میں لال مسجد کے خلاف آپریشن کرنے والے تمام کرداروں کو معاف کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے اْنھیں 25 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز دھمکیوں اورشرانگیز تقاریر کے دو مقدمات میں ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود کی عدالت میں پیش ہوئے تھانہ آبپارہ کے انچارج نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ ان دونوں مقدمات میں مولانا عبدالعزیز کو گرفتار نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ ان مقدمات میں اگر اْنھیں گرفتار کیا جاتا تو اس سے وفاقی دارالحکومت میں امن کو شدید خطرات لاحق ہوجاتے ان مقدمات میں نامزد ملزم مولانا عبدالعزیز عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے اْن کی ان مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر اْن کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
مقدمات میں سول سوسائٹی کے کارکن کو دھمکیاں دینے کے علاوہ مذہبی منافرت اور حکومت کے خلاف شرانگیز تقاریر کرنے کے مقدمات شامل ہیں۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہاکہ 2007 میں لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف آپریشن کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر تمام کرداروں کو معاف کرنے کو تیار ہیں جن دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے مولانا عبدالعزیز نے کہاکہ اگرچہ ان کے خاندان کے کچھ افراد اس پر راضی نہیں ہیں تاہم وہ انھیں منا لیں گے۔ لال مسجد کے سابق خطیب کے مطابق وہ اس کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔اْنھوں نے کہا کہ اگر ملک میں اسلامی قوانین پر عمل درآمد ہو رہا ہوتا تو پرویز مشرف سے یہ غلطی سرزد نہ ہوتی۔مولانا عبدالعزیز نے کہاکہ سابق صدر کے دور میں اْن کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے جن کی سماعت آج بھی مختلف عدالتوں میں ہو رہی ہے اور ان کے وکلا ان مقدمات کی پیروی کرر ہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدلعزیز نے کہاکہ سابق صدر کو معاف کرنے کا فیصلہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔دوسری جانب لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے مولانا عبد العزیز کی جانب سے معافی کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا نے لال مسجد کے کرداروں کو معاف کیا تو مولانا عبد العزیز کی خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت