امریکہ اور چین کے انٹیلی جنس حکام پرسوں اسلام آباد کا دورہ کریں گے

منگل 2 فروری 2016 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء)پاکستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے درمیان اعتماد سازی کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے مذاکرات 4 فروری کو اسلام آباد میں ہونگے ۔ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی افغانستان نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے چیف مسعود اندرابی ‘ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ انٹیلی جنس مذاکرات کو امریکہ کی جانب سے سہولت فراہم کی گئی ہے ‘چین اس میں مبصر کا کردار ادا کریگااس مقصد کیلئے امریکہ اور چین کے انٹیلی جنس حکام بھی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔خیال رہے کہ یہ چاروں ممالک افغان امن مذاکراتی عمل کے حوالے سے فریم ورک بنانے کیلئے 4 رکنی ٹیم میں شامل ہیں تاہم مذکورہ انٹیلی جنس مذاکرات کو اس عمل کا حصہ قرار نہیں دیا جارہا۔ایک عہدیدار کے مطابق انٹیلی جنس مذاکرات کو امن مذاکراتی عمل کے ساتھ جوڑا نہیں جاسکتا تاہم یہ امن کوششوں کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے اْمید بڑھائیں گے۔عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے معاہدہ راوں ہفتے کے آغاز میں طے پاگیا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں