حکومت پی آئی اے سے جان چھڑانے کیلئے طاقت کے استعمال پر اتر آئی ہے ‘نعیم الحق

منگل 2 فروری 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پی آئی اے ملازمین پر پولیس کی طرف سے کیے جانے والے تشدد کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے سے جان چھڑانے کیلئے طاقت کے استعمال پر اتر آئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے مبینہ نجکاری کیخلاف احتجاج کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے بھرپور طاقت کا استعمال کیا ہے ۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پی آئی اے سے جان چھڑانے کیلئے طاقت کے استعمال پر اتر آئی ہے ‘پی آئی اے ملازمین پر تشدد سے حکومت کا آمرانہ چہرہ پوری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاٹھی اور گولی سے اقتدار کودوام بخشنے کی کوششیں ناکام ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں