کچھ سیاسی جماعتیں سیاست چمکانے کیلئے پی آئی اے کے ملازمین کا استعمال کر رہی ہیں، حکومت نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی بھی ملازم نوکری سے نہیں جائے گا، جس کے باوجود پی آئی اے ملازمین کا احتجاج کرنا افسوسناک ہے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 2 فروری 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں سیاست چمکانے کیلئے پی آئی اے کے ملازمین کا استعمال کر رہی ہیں، حکومت نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی بھی ایک ملازم نوکری سے نہیں جائے گا، جس کے باوجود پی آئی اے ملازمین کا احتجاج کرنا افسوسناک ہے۔

منگل کو نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی آئی اے کے ملازمین کی احتجاجی ریلی اور اس پر فائرنگ کے واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کے جہازوں کو 17سے بڑھا کر40کر دیا ہے، حکومت نے صرف پی آئی اے ہی نہیں چلانی بلکہ تعلیم، صحت، توانائی بحران سمیت دیگر شعبوں میں بھی اربوں روپے لگارہی ہے اور لگانے ہیں، حکومت اتنے پیسے کہاں سے لائے، حکومت پی آئی اے میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کار ڈھونڈ رہی ہے، پی آئی اے ملازمین کو حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی ایک بھی ملازم نوکری سے نہیں جائے گا، ان کے الاؤنسز اور پیکجزمیں اضافہ کیا جا رہا تھا، اس کے باوجود پی آئی اے کے ملازمین کا احتجاج قابل افسوس ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے حد سے تجاوز کیا اور معاہدے کی خلاف ورزی کی، کچھ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کیلئے پی آئی اے ملازمین کا استعمال کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں