پنجاب پولیس حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث اسٹیشنری تک خریدنے سے قاصر

گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً سو فیصد پولیس اخراجات ہائی جیک کئے گئے ، میڈیا رپورٹ

منگل 2 فروری 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پنجاب پولیس حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سٹیشنری خریدنے اور تجدید سے بھی قاصر ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکمران پی ای م ایل این گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً سو فیصد پولیس اخراجات ہائی جیک کر چکی ہے حتکہ پولیس کے تفتیشی اہلکاروں کو تحقیقات کے اخراجات بھی خود برداشت کرنا پڑتے ہیں رپورٹ کے مطابق اکثر پولیس اسٹیشنوں پر کمپیوٹروں ، فوٹو کاپی مشینوں اور سٹیشنری کی کمی کا سامنا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی سالوں میں اربوں روپے کے اخراجات مخصوص کئے جانے کے باوجود پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ابھی بھی اپنے مجموعی سٹاف کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ اکٹھا کرنا ہے رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ سال بڑے پیمانے پر بوگس سٹاف سکینڈل کے بعد اپنے تمام ملازمین کے سروس ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 136 جعلی پولیس ملازمین رکھنے پر کم از کم سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ پان سالوں میں صوبہ پناجب میں ایک سو ماڈل پولیس اسٹیشنوں سمیت متعدد تربیتی اور ڈویلپمنٹإ پراجیکٹوں کاانعقاد کیا تاہم کوئی بڑی تبدیلی لانے میں ناکام رہی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں