جمہوری حکومت کا پی آئی اے کے ملازمین پر لاٹھی اور گولی کا استعمال شرمناک ہے، اسد عمر

منگل 2 فروری 2016 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کا پی آئی اے کے ملازمین پر لاٹھی اور گولی کا استعمال شرمناک ہے حکومت کے ہتھکنڈے سمجھ سے بالاتر ہیں ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے واقعے سے بدنیتی کی جھلک نظر آتی ہے حکومت اداروں کو تباہ کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ پی آئی اے کو خریدنے والے بھی وہی ہیں جو بیچنے والے ہیں پی آئی اے کے واقع سے حکومت کی بدنیتی کی جھلک صاف نظر آتی ہے حکومت اداروں کو تباہ کر رہی ہے ۔

حکومت کے ہتھکنڈے میری سمجھ سے بالاتر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت کا پی آئی اے کے ملازمین پر لاٹھی چارج اور گولی کا استعمال شرمناک بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں