صدر مملکت کا ممتا ز ادیب ،دانشور انتظار حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم کے انتقال سے ملک ممتاز ادیب سے محروم ہوگیا ،انتظار حسین نے اپنی تحریروں میں پاکستانیت اور اعلی ادب کو فروغ دیا، بیان

منگل 2 فروری 2016 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتا ز ادیب اور دانشور انتظار حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے ملک ایک ممتاز ادیب سے محروم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم انتظار حسین نے اپنی تحریروں میں پاکستانیت اور اعلی ادب کو فروغ دیا ، ان کی اردو ادب کیلئے خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی، صدر مملکت نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے، صدر نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعاء کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں