وفاقی وزیرِداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی الوداعی ملاقات ، پاک برطانیہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

چوہدری نثار کا سبکدوش ہائی کمشنر کی آئندہ زندگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار

منگل 2 فروری 2016 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی الوداعی ملاقات ، پاک برطانیہ تعلقات ،سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے اپنے عرصہ تعیناتی میں پاک برطانیہ تعلقات کومزید وسعت دینے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔ وزیرِداخلہ نے الوداع ہونے والے ہائی کمشنر کی آئندہ زندگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے دورِسفارتکاری میں مکمل تعاون فراہم کرنے پر حکومتِ پاکستان اور وزیرِ داخلہ کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں