پاکستان اور چین کا دونوں ملکوں کے درمیان میری ٹائم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر بحری تعاون کی ضرورت ہے ٗمشیر خارجہ

منگل 2 فروری 2016 21:58

پاکستان اور چین کا دونوں ملکوں کے درمیان میری ٹائم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان اور چین نے دونوں ملکوں کے درمیان میری ٹائم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس بارے میں اتفاق رائے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے دوسرے مذاکرے کے دوران کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید ذوالفقار گردیزی جبکہ چینی وفد کی سربراہی معاون وزیرKONG YUANYOU نے کی۔

مذاکرے میں دونوں فریقوں کے مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔فریقین نے خطے میں میری ٹائم کی صورتحال ' سمندری حدود کی سیکورٹی ' بحری قذاقی کے خاتمے' امداد اور بچاؤ کی کارروائیوں ' میری ٹائم سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون اور دونوں ملکوں کی بحری افواج میں روابط کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بعد میں چین کے معاون وزیر کانگ نے خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی اور د وطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مشیر خارجہ نے ایک راستہ ایک منزل کے چینی اقدام کو سراہتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر بحری تعاون کی ضرورت پرزور دیا۔معاون وزیر کانگ نے دوطرفہ بحری تعاون کے مذاکرے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے کئی نئی تجاویز دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں