اسلام آباد ، مولانا عبدالعزیزکی50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 25فروری تک ضمانت منظو ر

منگل 2 فروری 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیزکی 25فروری تک ضمانت منظورکرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد کی عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی 25فروری تک ضمانت منظور کرلی ہیے ، مولانا عبدالعزیز کے خلاف سول سوسائٹی کے مظاہرین کو دھمکیاں دینے اور کمیونٹی سینٹر گراؤنڈ میں شرانگیز تقریر کرنے پر تھانہ آبپارہ میں دو مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے 50,50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مولانا عبدالعزیز کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ کیس کی سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں