وزیرداخلہ چوہدری نثار حکومت ہوتے ہوئے اپوزیشن لیڈرکاکرداراداکررہے ہیں ،خورشید شاہ

وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھ میں حکومت ہے ،انہیں چاہئے میری کرپشن کوبے نقاب کریں میرے بھائی نے وفاقی وزیر راناتنویرپرکرپشن کے الزام ثابت کرکے لیگل نوٹس بھیجاہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 2 فروری 2016 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدرخورشیدشاہ نے کہاہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان حکومت ہوتے ہوئے اپوزیشن لیڈرکاکرداراداکررہے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھ میں حکومت ہے ،انہیں چاہئے کہ وہ میری کرپشن کوبے نقاب کریں ،میرے بھائی نے وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرپرکرپشن کے الزام ثابت کرکے لیگل نوٹس بھیجاہے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش نہیں کی ،کراچی میں پی آئی اے ملازمین کاپرامن احتجاج تھا،انہیں تشددکانشانہ بنایاگیا،پیپلزپارٹی اپوزیشن کی پارٹی ہے ہوسکتاہے کہ پی پی پی ،تحریک انصاف کی احتجاجی کال میں شامل ہوجائے ،احتجاج میں شرکت ہوگی تاہم احتجاج کی نوعیت الگ ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرراناتنویرنے میرے بھائی پرکرپشن کاالزام لگایاتھا،میرے بھائی نے کرپشن کے الزامات ثابت کرنے کیلئے لیگل نوٹس بھیجاہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاحکومت کے ساتھ کوئی مک مکانہیں ہے ،اگرمک مکاہے توپھر مجھے کوئی حق نہیں پہنچتاکہ میں اپوزیشن لیڈرکاکردارادا کروں ،وزیراعظم قوم کوبتائیں کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان کیا مک مکا ہے ،وزیراعظم کوچاہئے کہ میری کرپشن کوبے نقاب کریں ،میں نے متعددوزارتوں کاقلمدان رکھاتھا۔۔(یاسرعباسی)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں