جاپان کا توانائی اصلاحاتی پروگرام کے لئے پاکستان کو 43ملین ڈالر دینے کا اعلان

منگل 2 فروری 2016 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) حکومت جاپان نے توانائی اصلاحات کے پروگرام فیز ٹو کے پاکستان کو 43ملین امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاپانی سفارتخانے سے جاری ایک بیان کے مطابق جاپان کی حکومت نے توانائی شعبہ اصلاحاتی پروگرام ٹو کے لئے پاکستان کو 5ارب ین یعنی 43ملین امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے یہ بھی جونا 2014میں دیئے گئے آسان شرائط کے قرض کی صورت میں ہونگے ۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے گئے جس پر جاپان کی طرف سے پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوما اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باوجوہ نے دستخط کئے ۔ اس پروگرام مین ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک بھی معاونت کر رہے ہیں اور یہ جاپان کی حکومت کے ساتھ ملکر یہ دونوں بینک پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری لا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں