کسٹم افسر عمر فاروق کو گریڈ 22 کے مطابق مراعات اور پنشن دینے کا نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 3 فروری 2016 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ کے حکم پر کسٹم افسر عمر فاروق کو گریڈ 22 کے مطابق مراعات اور پنشن دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جو بدھ کے روز اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے سپریم کورٹ میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ اس دوران اٹارنی جنرل پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اس معاملے میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی تھی ۔ 29 جنوری کو مذکورہ ملازم کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس پر عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ نمٹا دیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں