اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 89 جھنگ سے ن لیگی رہنما شیخ محمد اکرم کی رکنیت بحال کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 12:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : سپریم کورٹ نے این اے 89 جھنگ سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ن لیگی رہنما شیخ محمد اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 89 جھنگ میں الیکشن ٹریبونل کا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے شیخ محمد اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ جبکہ کیس کا فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پڑھ کر سنایا۔شیخ محمد اکرم نے 74324ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی مولانا محمد احمد لدھیانوی نے 71598ووٹ حاصل کیے تھے۔ کاغذات نامزدگی میں شناختی کارڈ نمبر اور ولدیت کے غلط اندراج پر فیصل آباد کے الیکشن کمیشن نے 18 اپریل 2014 ءکو دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوارمولانا احمد لدھانوی کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مسلم لیگ ن کے شیخ اکرم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ عدالت میں شیخ محمد اکرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی میں غلط اندراج کے بعد درستگی کروا لی گئی تھی۔جس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ن لیگی رہنما کی رکنیت بحال کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں