حکومت نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے انتہائی قابل تحسین اور انقلابی سہولت کا آغاز کر دیا

بدھ 3 فروری 2016 14:08

حکومت نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے انتہائی قابل تحسین اور انقلابی سہولت کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) حکومت نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے انتہائی قابل تحسین اور انقلابی سہولت کا آغاز کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ بنوانے کی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے انتہائی زبردست سہولت کا آغاز کر دیاہے جس کے مطابق پاسپورٹ بنوانے کی درخواست دینے کے بعد آپ صرف اپنے موبائل سے 9988ڈائل کر کے اپنے پاسپورٹ کی تکمیل کے مراحل کے بارے میں باآسانی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ نمبر پر کال کر کے آپ پاسپورٹ ٹریکنگ اور اس سے متعلق معلومات کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ آفس کی لوکیشن بھی معلوم کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو آفس پہنچنے میں کوئی پریشانی پیش نہ آئے ‘ آپ اس کے ذریعے یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں پاسپورٹ کیلئے فیس کی ادائیگی کس نیشنل بینک میں کی جائے گی ۔محکمے نے عوام کی آسانی کیلئے یہ سروس چھ مختلف زبانوں میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے ذریعے کسی بھی شہری کو معلومات لیتے ہوئے زبان کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا گا ۔یہ سہولت اردو ،انگلش ،بلوچی ،سندھی، پشتواور سرائیکی میں فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں