حکومت طاقت کے نشے میں ہے،کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے ری ایکشن کا انہیں اندازہ نہیں ، شاہ محمود قریشی

بدھ 3 فروری 2016 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئر راہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت طاقت کے نشے میں ہے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے ری ایکشن کا انہیں اندازہ نہیں ہو رہا اپنے بنیادی حق کے لئے پی آئی اے کے ملازمین نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے ہی قومی ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف تھی قومی اثاثے کو بیچنے کی بجائے اس کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی اس حالات کا ذمہ دار ملازمین کو ٹھہرانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ہم ملازمین کے ساتھ ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی ان کے بنیادی حق کے لئے لڑائی کریں گے پی ٹی آئی کے راہنما نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں ریکوزیشن ڈال دی ہے قانون کہتا ہے کہ 14دن کے اندر اس پر عمل ہونا چاہئے لہذا اسپیکر صاحب فی الفور اجلاس بلائیں پی آئی اے کے معاملے میں بڑے مگرمچھوں کو بے نقاب کر کے دم لیں گے جبکہ ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 6 فروری سے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز ہو جائے گا وفاقی حکومت نجکاری کے نام پر کچھ اور ہی کرنے کا سوچ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں