پاکستان کے عوامی قرضے 18 کھرب روپے تک پہنچ گئے ، رپورٹ

بدھ 3 فروری 2016 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان کے عوامی قرضے گزشتہ سال ستمبر کے اختتام تک 18143 بلین روپے تک پہنچ گئے جبکہ مالی سال 2015-16 کی ابتدائی سہہ ماہی میں 762 بلین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

قرضہ پالیسی سٹیٹمنٹ 2015-16 میں کہا گیا ہے کہ عوامی قرض کا بڑا حصہ گھریلو قرضے ہیں جو کہ 12718 بلین روپے ہیں جبکہ بیرونی قرضے 5424 بلین روپے ہیں سٹیٹمنٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران بیرونی قرضوں میں ایک بلین ڈالر کا اضافہ ہو کر 51.9 بلین ڈالر ہو گیا ۔

سٹیٹمنٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ دو سالوں میں عالمی مالیاتی اداروں کو جلد دوبارہ ادائیگیاں کرے گا ۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2014 میں جاری کیا گیا پانچ سالہ یورو بانڈ 2018-19 میں میچور ہو گا جبکہ نومبر 2014 میں جاری کیا گیا پانچ سالہ پاکستان انٹرنیشنل سیوکیوک 2019-20 میں میچور ہو گا رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضے پانچ سو پندرہ بلین ڈالر کمرشل قرضوں اور پانچ ملین یورو ڈالر بانڈز کی وجہ سے بڑھے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں