سیکرٹری دفاع عالم خٹک سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات ، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

بدھ 3 فروری 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کولیشن سپورٹ فنڈ میں کمی پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں