ایگریکلچریونیورسٹی آف پشاور کے طلباء و طالبات کا وفا ق کی جانب سے حفاظتی دیوار کی 100فیصد تعمیری لاگت برداشت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

بروقت اور مثبت اقدام قرار دیا

بدھ 3 فروری 2016 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کی واحد زرعی اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ایگریکلچریونیورسٹی آف پشاور کے طلباء و طالبات نے وفاقی حکومت کی جانب سے حفاظتی دیوار کی 100فیصد تعمیری لاگت برداشت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بروقت اور مثبت اقدام قرار دیا ہے، خیبرپختونخواہ طلباء تنظیم نے بدھ کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تعلیم کا فروغ اور تعلیمی اداروں کی حفاظت صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہونی چاہیے۔

پشاور زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ماضی میں متعدد بار صوبائی حکومت سے سیکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، طلباء کا کہنا ہے کہ جغرافیائی طور پر نہایت شمال مغرب میں واقع یونیورسٹی کوحفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں ، کچھ سال قبل اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانصلر کو بھی اسی علاقے سے اغواء کیا گیا تھالیکن خیبرپختونخواہ حکومت یونیورسٹی کے گرد حفاظتی دیوار کی تعمیر کیلئے مطلوبہ فنڈز کے فقط 29فیصدکی فراہمی پر ہی قائل ہوسکی تھی۔

(جاری ہے)

طلباء تنظیم نے اس امر پر اظہارِ تشکر کیا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ، اساتذہ اور اسٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے یونیورسٹی اور ملحقہ فیکلٹیز کے گرد حفاظتی دیوار بمعہ سیکیورٹی کیمرے اور شمسی توانائی سے سیکیورٹی آلات کو 24گھنٹے بجلی فراہمی کیلئے239ملین روپے کی لاگت کو 100فیصدی برداشت کرنے کا اعلان کرکے ایک بار پھر علم دوستی کا ثبوت دیا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں