اوریکل نے پارٹنر نیٹ ورک کلاؤڈ پروگرام کا اعلان کردیا

ا س سے پارٹنرز کی کلاؤڈ خدمات میں اضافہ ہوگا اور بزنس بڑھے گا

بدھ 3 فروری 2016 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء )اوریکل نے پارٹنر نیٹ ورک (او پی این) کلاؤڈ پروگرام کا اعلان کیا ہے جس سے پارٹنرز کی کلاؤڈ خدمات میں اضافہ ہوگا اور کلاؤڈ بزنس بڑھے گا، اوریکل اس کے لیے انہیں تیکنیکی اور مارکیٹ سپورٹ دے گا۔اس پروگرام کے تحت پارٹنرز، کلاؤڈ میں اپنی مہارت کاروباری اداروں میں پیش کرسکیں گے جس میں نئی جدت اور نئے فوائد بھی شامل ہوں گے۔

او پی این ایسا پروگرام ہے جو پارٹنرز کو مختلف اوریکل سلوشنز وضع کرنے، فروخت کرنے اور فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ پراڈکٹس اور خدمات کے حوالے سے او پی این پارٹنرز کی تربیت اور ان کی مدد کے لیے اوریکل مخصوص معلومات فراہم کرتا ہے جس سے پارٹنرز کی تعداد اور کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدر شان پرائس ، اوریکل کلاؤڈ نے کہا کہ اوریکل کے پاس سب سے جامع اور بہترین کلاؤڈ پروگرامز ہیں، اس ضمن میں ترقی اور جامع ترین SaaS، PaaS اور IaaS کلاؤڈ پورٹ فولیو پارٹنرز اور صارفین کو بے مثال مواقع فراہم کرتے ہیں ۔

جدید بزنس ماڈل کے لیے صارفین کی ضروریات کے مطابق اوریکل پارٹنرز کو ٹولز فراہم کرتا ہے ۔ پارٹنرز میں ہزاروں کی تعداد میں کلاؤڈ ماڈل فراہم کرنے والے ماہرین بھی موجود ہیں جو صارفین کی کلاؤڈ میں منتقلی کو آسان بناتے ہیں۔او پی این میں اس اضافے سے پارٹنرز کے لیے اوریکل کلاؤڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے پارٹنرز کو زیادہ فوائد اور مواقع میسر آئیں گے۔

اوریکل اوپن کلاؤڈ پروگرام موجودہ او پی این کی جامع ترین جدید صورت ہے جو پارٹنرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ صارفین کے لیے ان کی ضروریات کے مطابق خدمات اوریکل کلاؤڈ پروگرام سے مہیا کرسکیں۔ اوریکل او پی این کے چار درجے ہیں جن میں کلاؤڈ اسٹینڈرڈ میں موجود پارٹنرز مخصوص مہارت کے حامل اور اوریکل کلاؤڈ خدمات کسی خاص سلوشن کے لیے فراہم کرتے ہیں۔

کلاؤڈ سیلیکٹ: اس درجے میں وہ پارٹنر ہوتے ہیں جو کلاؤڈ میں اسپیشلائزڈ ہیں اور وہ اوریکل کی کلاؤڈ ٹیکنالوجیز اور خدمات صارفین کو فراہم کررہے ہیں۔ اسی طرح کلاؤڈ پریمیئر میں وہ پارٹنرز ہیں جو اپنے کاروبار کو خاص طور پر اوریکل کلاؤڈ سلوشن میں تبدیل کررہے ہیں۔ کلاؤڈ ایلیٹ میں وہ پارٹنرز ہیں جو مکمل طور پر اوریکل کلاؤڈ سلوشنز صارفین کو فراہم کررہے ہیں۔

اوریکل ایشیا پیسیفک کے ایس وی پی الائنس اور چینل، کیسی پون نے کہا کہ ہم او پی این ارکان کی ترقی کے لیے مسلسل پرعزم ہیں اور وہ اوریکل کا اہم حصہ ہیں۔ کلاؤڈ مستقبل کی ٹیکنالوجی ہے۔ ہمارا او پی این کلاؤڈ پروگرام ہمارے چینل پارٹنرز اور آئی ایس ویز کو نئے مواقع کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔ اس سے اوریکل او پی این ارکان اپنی مہارت، ہنر اور سرمایہ کاری اوریکل کلاؤڈ میں دکھا سکیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں