ملکی ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے قومی یونیورسٹیاں اہم کردار ادا کر ر ہی ہیں

صدر ممنون حسین کی ایچ ای سی کے چیئرمین اور مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی اور اس کی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے قومی یونیورسٹیاں اور آئی بی اے جیسے ادارے اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں جس کے لیے وہ تحسین کے مستحق ہیں۔ وہ ایوان صدر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ،ڈ اکٹر شاہد صدیقی وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ڈین ڈاکٹر عشرت حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔

صدر مملکت نے ڈاکٹر مختار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی کردار سازی کی بھی ضرورت ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اس مقصد کے لئے اپنا کردار اداکرے۔ صدر مملکت سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین اور ڈائیریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ آئی بی اے اپنے اعلی تعلیمی معیار اور اپنے طلباء کی صحیح معنوں میں راہنمائی کرکے ایک اہم قومی فریضہ ادا کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ میں آئی بی اے کا کردار بہت اہم ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قائدانہ صلاحیت کے حامل پیشہ ور افراد کی تیاری میں اپنا یہ کردار بہ بخوبی ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عشر ت حسین نے ا ٓئی بی اے کے معاملات میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی قومی سطح پر تعلیم کے فروغ میں بہت خدمات ہیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبا کو ان کے گھروں پر جدید تعلیم کی سہولت فراہم کر کے ایک بڑی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ملک میں تعلیم کے فراغ کے لئے یہ یونیورسٹی اپنا کردار اسی جذبے کے ساتھ اد کرتی رہے گی۔ دریں اثناء صدر مملکت سے ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور اسلامی کورسز کا جاری کرنا اس ادارے کی نمایاں خدمات ہیں جو وہ ادا کررہی ہے اور اسلامی معاشرے میں کردار سازی کے لئے بھی اسلامی یونیورسٹی کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں