الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر ا ی ووٹنگ مشین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، ٹینڈر جلدجاری ہونگے ، ستمبر تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کر لی جائی گی،اس کے بعد کسی بھی ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کیا جائے گا،تجربہ کام ہونے کی صورت میں عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائیگی

وفاقی وزیر زاہد حامد کا ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحات کے اجلاس سے خطاب

بدھ 3 فروری 2016 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، الیکشن کمیشن جلد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لئے ٹینڈر جاری کرے گا، ستمبر تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کر لی جائی گی،ستمبر کے بعد کسی بھی ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کیا جائے گا،تجربہ کام ہونے کی صورت میں عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائیگی۔

بدھ کووفاقی وزیر زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں زاہد حامد نے کہا کہ نئے انتخابی قوانین اور رولز سے متعلق مسودہ 2ہفتوں تک مکمل کر لیں گے، نادرا کے ڈیٹا بیس میں کنورٹر لگانے سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق آسان ہو گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ نادرا نے بائیومیٹرک مشین کے استعمال کے لئے کنورٹر لگانے کی تجویز دی ہے،الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، الیکشن کمیشن جلد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لئے ٹینڈر جاری کرے گا۔

زاہد حامد نے کہاکہ ستمبر تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کر لی جائی گی، ستمبر کے بعد کسی بھی ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کیا جائے گا۔ تجربہ کام ہونے کی صورت میں عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائیگی۔انتخابی اصلاحات کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو مجوزہ انتخابی قانون میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیپٹر کی 15 فروری تک منظوری دینے کی ہدایت بھی کی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں