وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، امن و امان کی صورتحال ،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاوسز میں سیکیورٹی کے انتظامات اور ا ٓئی این جی اوز کی رجسٹر یشن سمیت اہم امور پر غور

بدھ 3 فروری 2016 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال ،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاوسز میں سیکیورٹی کے انتظامات اور انٹر نیشنل این جی اوز کی رجسٹر یشن سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت داخلہ میں ہوا،اجلاس میں نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا احسان غنی ،چیف کمشنر اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ،قائمقام آئی جی اسلام آباد،آیس آیس پیز سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال ،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاوسز میں سیکیورٹی کے انتظامات اور انٹر نیشنل این جی اوز کی رجسٹر یشن سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں