چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا پی آئی اے کے 3 ملازمین کی ہلاکت پر اظہار افسوس

بدھ 3 فروری 2016 21:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے پی آئی اے ملازمین کے پر امن احتجاج کے دوران تین ملازمین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا غلط ہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ملازمین اور حکومت دونوں پی آئی اے نجکاری اور ملازمین کے مطالبات حکومت کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانیوں کے پرامن حل کیلئے پارلیمنٹ سے رجوع کریں۔

آئین کے تحت پرامن احتجا ج ہر شہری کا حق لیکن قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا غلط ہے ۔ میاں رضاربانی نے جاں بحق ہونے والے ملازمین کے لواحقین کی داد رسی کیلئے اقدامات اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اور کہا ہے کہ جاں بحق ملازمین کے ورثاء کا ہر ممکن خیال رکھا جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں