خورشید شاہ کے وزیراعظم کو 37 خط،نواز شریف نے 4 کا جواب دیا
اپوزیشن لیڈر نے سکھر بیراج کی تعمیر، مردم شماری،صوبائی اسمبلی کے ارکان کو سرکاری پاسپورٹ کے حوالے سے خط لکھے خورشید شاہ نے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کیلئے تعاون اور ہاؤس بلڈنگ قرضوں پر سود ختم کرنے کی سفارش کی
بدھ 3 فروری 2016 21:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خطوط منظر عام پر آگئے۔ اپوزیشن لیڈر کی طرف سے خطوط میں تجاویز دی گئیں اور تعاون بھی مانگا گیا۔ وزیراعظم نے 37 میں سے صرف 3 سے 4 خطوط کا جواب دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے سب سے پہلا خط 27 نومبر 2013 ء کو لکھا جوسکھر بیراج کی تعمیر کے حوالے سے تھا‘ 3 دسمبر2013 ء کو لکھے گئے خط میں مردم شماری کرانے سے متعلق تجاویز دی گئیں۔
11 دسمبر 2013 کو لکھا گیا خط جس میں صوبائی اسمبلی کے ارکان کو سرکاری پاسپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے تھا۔ 19 فروری 2014 ء کو لکھے گئے خورشید شاہ نے وزیراعظم سے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کے حوالے سے تعاون مانگا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے قرضوں پر سود ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔ خورشید شاہ نے پاکستان اسٹیل کے گیس کنکشن کو منقطع کرنے پر بھی خط لکھا۔
ایک اور خط میں طلال بگٹی کے ساتھ تیل اور گیس کے کنٹریکٹ کی تجدید کی سفارش کی گئی جبکہ دیدار حسین کے جگر کی پیوندکاری کیلئے مالی مدد طلب کرنے کے حوالے سے بھی خط لکھا اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر نے بہارہ کہو میں اقلیتی کالونی کیلئے زمین مانگنے کیلئے بھی خط تحریر کیا جبکہ دادو سندھ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے بھی خط لکھ کر مدد طلب کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ نے مجموعی طور پر 37 خطوط لکھے کیا تعاون مانگا۔ تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ وزیراعظم نے صرف تین چار خطوط کا جواب دیا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے خورشید شاہ پر حکومت سے مراعات لینے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شیر افضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان